پیرمحل

پیرمحل:مناسب سیوریج سسٹم نہ ہونے سے تحصیل کے گاﺅں 662/3گ ب کے لوگ سخت ذہنی اذیت کا شکار

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)مناسب سیوریج سسٹم نہ ہونے سے تحصیل کے گاﺅں 662/3گ ب کے لوگ سخت ذہنی اذیت کا شکار ،تعفن پھیلنے سے موذی امراض پھوٹ پڑنے کے علاوہ مچھروں کی افزائش نسل بھی عروج پر،گلیاں نوگوایریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔گلیوں میں سیوریج کاکھڑا گندا پانی نہ صرف راہگیروں کے لئے عذاب بنا ہوا ہے بلکہ بیماریاں پھیلانے میں بھی اہم کرداراداکررہاہے ۔سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے کچے مکانوں کے گرنے کے امکان کو بھی کسی صورت رد نہیں کیا جاسکتا ۔گلیوں اور بازاروں سے گاڑی یا موٹر سائیکل کا گزرنا تو درکنا پیدل چلنا بھی ناممکن ہوچکا ہے۔پھسلن کے باعث متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ایک سروے کے دوران مذکورہ گاﺅں کے

مکینوں نے بتایا کہ سیوریج کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث ہم باوضوہوکر مسجد تک نمازاداکرنے بھی نہیں پہنچ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ گلیوں اور بازاروںمیں کھڑے گندے پانی کی وجہ سے ہم گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیںاور اکثر مکین پھسلنے کی وجہ سے زخمی ہوکر معذوری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔گندگی اور غلاظت کی بھرمار سے پیدا ہونے والا مچھر اور مکھی ملیریا اور ہیضہ جیسی بیماریوں کوجنم دینے کا موجب بن رہے ہیں۔صاف ستھری فضاءمیں سانس لینا ہمارے لئے خواب بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اور حلقہ سے منتخب سیاسی نمائندوں سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہمیں ملک کا شہری تصور کرتے ہوئے مذکورہ مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے وگرنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں