پیرمحل

پیرمحل:صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ کا اچانک گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر1کا دورہ

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن )صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ عاشفہ ریاض فتیانہ نے اچانک گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر1کا دورہ کرتے ہوئے ادارہ ہذا کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اساتذہ کے حاضری رجسٹر چیک کرنے کیساتھ ادارہ کے پرنسپل چوہدری جماعت علی ملہی سے درپیش مسائل بارے مکمل آگاہی حاصل کی

اس موقع پر عاشفہ ریاض فتیانہ نے پرنسپل اور جملہ اسٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1صوبہ پنجاب کا ایک تاریخ ساز تعلیمی ادارہ ہے۔سکول ہذا کے طلبہ نے ہمیشہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول اور اساتذہ کا سر فخر سے اونچاکئے رکھا۔علاوہ ازیں امسال میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ڈویژن بھر میں مثالی کارکردگی پیش کرنے پر صوبائی وزیر نے پرنسپل چوہدری جماعت علی ملہی کو مبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں