سابق آئی جی پنجاب

پیرمحل:سابق آئی جی پنجاب کے بھا ئی سے چھینی گئی کارکو ڈاکو چھوڑ کر فرار

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)سابق آئی جی پنجاب کے بھا ئی سے چھینی گئی کارکو ڈاکو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔سا بق آئی جی پنجاب پو لیس حا جی حبیب الرحمان کا بھا ئی وزیر علی اپنے 4سا تھیوں کے ہمراہ کار نمبری LE-5682میں سوارہوکر لیہ سے واپس آرہاتھا کہ ضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ موڑ کے قریب 4رکنی مسلح ڈاکو گینگ نے اسلحہ کے زور پر مذکورہ کار چھین کر جعلی نمبر پلیٹ لگا لی تو اسی دوران گاڑی چھینے جانے کی وائرلیس چلنے پر صوبہ پنجاب کی تمام پولیس بھی متحرک ہوگئی۔

ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی بہار شاہ میں تعینات انچارج آفیسر قیصر اشفاق نے ناکہ بندی کے دوران اسی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر گاڑی بھگاتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔

تعاقب کرنے پر کار میں سوار خطرناک اشتہاری محمد ریاض سکنہ موضع ڈیڈی تحصیل پیرمحل نے دیگرساتھیوں کو نیچے اتار کر تن تنہا فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس آفیسر قیصر اشفاق نے موٹرسائیکل پر تعاقب جاری رکھااورملزم دریائے راوی کنارے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں