ڈکیت گینگ

پیرمحل:تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن )تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار ،چھینا ہوا سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ظفر اقبال کی سربراہی میں تھانہ صدر میں تعینات ایس ایچ او فریاد حسین چیمہ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو گینگ کے تین ارکان نعیم مسیح ولد ایوب مسیح سکنہ 197گ ب ،وقاص ولد افضل اور محمد منظور ولد محمد رمضان ساکنان 323گ ب کو گرفتار کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکو گینگ سے ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی ،ایک عدد موٹرسائیکل ،موبائل فونز ،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پولیس کاروائی پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار شعیب قریشی نے چھاپہ مار ٹیم میں شامل آفیسران اور اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں