اداکارہ حرا مانی

پہلے فضا میں پیار ہوتا تھا اور اب کورونا ہے، حرا مانی

اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ پہلے فضا میں پیار ہوتا تھا اور اب فضا میں کورونا وائرس ہوتا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور عدنان صدیقی امریکی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

حرا مانی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں عدنان صدیقی اور حرا مانی نے کورونا وائرس سے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے ماسک پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے والد صاحب گلوکار جان پال ینگ کا گانا’’لو ان دا ایئر‘‘ جس کا مطلب پیار فضا میں ہوتا ہے گایا کرتے تھے اور اب میرے بچے گانا گاتے ہیں کہ کورونا فضا میں ہے جو چین کے شہر ووہان سے آیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہاللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں