اسلام آباد ( عکس آن لائن )رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کی آمدنی میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جنوری تا مارچ 2020 کے دوران پی ٹی سی ایل کو 31.8 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔
پی ٹی سی ایل مالیاتی نتائج کے مطابق پی ٹی سی ایل کی مائیکرو فنانس بینکنگ کی ذیلی کمپنی یو بینک نے گزشتہ سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 44 فیصد شرح نمو حاصل کی ہے اور 31 مارچ 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران یو بینک نے آمدنی میں اضافے کا تسلسل جاری رکھا ہے۔