فخر عالم

پہلا پاکستانی اداکار جس کو عرب امارات کا 10 سالہ گولڈن ویزا مل گیا

کراچی (عکس آن لائن)فخر عالم کو متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ گولڈن ویزا دید یا گیا، وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کو اماراتی حکام نے گولڈن ویزا جاری کیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارو گلوکار فخر عالم 17 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔وہ ہوابازی کے شوقین ہیں اور پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 2018 میں سنگل انجن طیارے پر دنیا کا چکر لگانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہیں امارات کا ثقافتی سفیر بھی مقرر کیا گیا۔

فخر عالم کا گولڈن ویزا ملنے پر کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اماراتی حکام کے انتہائی شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے میری مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مستقبل میں مزیداچھے کام کرنے کیلئے پرجوش ہو گیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کراچی سے 90 منٹ کی دوری پر ہوں، پاکستان اور امارات دونوں جگہوں پر کام کرتا ہوں، پاکستان کام کر کے واپس آ جاتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں