پھل اور سبزیاں

پھل اور سبزیاں کھانے سے خواتین نسوانی امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں ، ماہرین صحت

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مینوپاز کی شکار خواتین بعض اقسام کی سبزیاں اور پھل کھانے کی عادت اپنائیں تو نسوانی امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

ٹونگ جی یونیورسٹی آف شنگھائی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اوسطاً 40 یا 50 سال کی عمر کے بعد خواتین نسوانی امراض کی شکار ہوتی ہیں جس کی علامات میں بے چینی، رات کو پسینہ آنا، موڈ کی خرابی، نیند میں کمی، وزن میں اضافہ اور میٹابولزم کی خرابی شامل ہیں۔اگرچہ مغرب میں ہارمون تھراپی سے ان کیفیات کو دور کیا جارہا ہے لیکن ڈاکٹر غیرہارمونی طریقہ علاج پر غور کررہے ہیں

۔ ان میں سرِ فہرست علاج بالغذا ہے جسے اپنا کر بہت حد تک ان علامات کو کم کرکے خوشگوار زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق خواتین عمر کے اس حصے میں پھل سبزیاں، دلیے، مکمل اناج اور مغزیات کھانا شروع کریں تو اس سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔ ان غذاؤں میں موجود بعض اہم اجزا عین ہارمون تھراپی کا کام کرتے ہیں۔ اس ضمن میں مایو کلینک سے وابستہ ڈاکٹر اسٹیفنی فوبیان نے ایک اہم سروے کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں