اسلام آباد(عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران جیوٹ ( پٹ سن) کی درآمدات میں 21.31 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم 2 کروڑ 64 لاکھ 43 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران جیوٹ کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 36 لاکھ 3 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹ سن کی قومی درآمدات میں 71 لاکھ 60 ہزار ڈالر یعنی 21 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے