پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25روپے فی لیٹر کمی کا امکان،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 25 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے ۔حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25روپے فی لیٹر تک کمی کاا مکان ہے،پٹرول 10روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ،

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 25روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان متوقع ہے،پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں