خادم حسین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار بھاری اضافہ زیادتی ہے ‘خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ڈیز ل کی قیمت میں 59روپے16پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 24روپے فی لیٹر اضافوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار بھاری اضافہ زیادتی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافوںسے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں بھاری اضافہ سے صنعتی و تجارتی شعبہ متاثر ہوگا نیز فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی قیمتوںمیں اضافہ سے بجلی بھی مہنگی ہوگی اس لیے یہ ہوشربا اضافہ واپس لیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کیوجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا تو مرحلہ وار بڑھانا چاہیے تھا تاکہ غریبوں اور درمیانے درجے کے افراد پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔

موجودہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ٹریڈرز اور عام لوگوں پر بہت بڑا ظلم ہے۔پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات آئیں گے۔ تاجر و صنعتکار کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا۔ پٹرول صنعت و تجارت و زراعت کے لئے خام مال کا درجہ رکھتا ہے اور اسکی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور فیول کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے اورمہنگی بجلی ،مہنگی پیدوار کا باعث ہے جس سے ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان عالمی منڈی میں دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کرپا رہا جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں