پٹرولنگ پولیس

پٹرولنگ پولیس کی موٹروے پر بڑی کاروائی،22کلو گرام چرس برآمد

سیالکوٹ( نمائندہ عکس آن لائن ) پٹرولنگ پولیس کی موٹروے پر بڑی کاروائی،2منشیات فروش گرفتارملزم حمیداللہ اورسید علی شاہ سے22کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ طاہر محمود گوندل نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر نقاش نے دوران گشت مشکوک کار کو روکا کار سواروں کی مشکوک حرکتوں پر اہلکاروں نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 کلو چرس برآمد ، ملزمان عید پر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلا ئی کے لئے لیکر جارہے تھے ،ملزمان کاتعلق بنوں ،آدم خیل سے ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔برآمد شد ہ چر س کی ما لیت لاکھو ں روپے بنتی ہے۔بعدازں پولیس گلوٹیاں نے اوٹھیاں کے قریب گوجرانوالہ سے آنے والی کار کے ڈرائیور فرحان کے قبضہ سے پستول برآمد کر کے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں