دھیروال/ سرگودھا( نمائندہ عکس آن لائن) پٹرولنگ پولیس جہانیاں شاہ کی ٹیم نے دوران گشت ملزم محمد مختار سکنہ نہنگ سے چوری شدہ زرعی ٹیوب ویل کی موٹر برآمد کر لی اور ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف تھانہ ترکھان والا میں مقدمہ درج کروا دیا۔
ملزم محمد مختار نے دوران تفتیش بتلایا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں توقی خان وغیرہ سے مل کر زرعی رقبوں سے موٹریں چوری کرتا ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ہے