مشعال ملک

پو ری دنیا میں بھارت کا گھناونا چہرہ بے نقاب کیا جائے، مشعال ملک

اسلام آباد(عکس آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے 23 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہ ہے اس مرتبہ5 فروری کی جو نوعیت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی آپ سب لوگ اسی طرح ہماری آواز بنیں۔پوری دنیا سے مقبوضہ وادی کا رابطہ ختم کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا گھناونا چہرہ بے نقاب کیا جائے ۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔بدھ کے روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہر گلی ہر کوچے میں کشمیر کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں اور ہر مرتبہ پاکستان کے23 کروڑ عوام ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہوتی ہے اس مر تبہ5 فرری کی جو نوعیت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی آپ سب لوگ اسی طرح ہماری آواز بنیں۔مشال ملک نے مزید کہا کہ 5 اگست کو ہندوستا ن نے خوفناک فیصلہ کیا تھا اور بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا کر بند کر رکھا ہے ، پوری دنیا سے مقبوضہ وادی کا رابطہ ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا گھناونا چہرہ بے نقاب کیا جائے ۔

کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبائی جا رہی ہے ۔ کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا ، تمہارا تو وقت ہے ہمارا دور آئے گا جبکہ بھارت نے حریت رہنماوں کو قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں