لندن (عکس آن لائن)سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر پوٹن نے یوکرین پر روس کے حملے سے ایک رات قبل ”غیر معمولی” فون کال میں انہیں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگومیں بورس جانسن نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر پوٹن کو خبردار کیا تھا کہ یوکرین پرحملہ کرنے سے مغربی پابندیاں لگیں گی۔بورس جانسن نے پوٹن کو جنگ کے محرکات سے آگاہ کیا تاہم انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الٹا انہیں ہی میزائل حملے کی دھمکی دیدی۔
بورس جانسن نے پیوٹن کو کہا تھا کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں روس کی سرحدوں پر مزید نیٹو فوجی بھی تعینات کیے جائیں گے۔جس پر صدر پوٹن نے انہیں پْرسکون لہجے میں دھمکایا کہ ہم آپ کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے لیکن میزائل سے صرف ایک منٹ لگے گا۔بورس جانسن نے پوٹن کو یہ کہہ کر روسی فوجی کارروائی کو روکنے کی بھی کوشش کی کہ یوکرین ”مستقبل کیلئے” نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔بورس جانسن نے بتایا کہ انہوں نے یوکرینی صدر کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی پیش کش بھی کی تھی جسے انہوں نیقبول نہیں کیا اور وہ یوکرین میں ہی رہے۔