ترک صدر رجب طیب ایردوآن

پوٹن ادلب میں شامی فورسز کو پیش قدمی سے روکیں، ایردوآن

انقرہ(عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی صوبے ادلب میں دمشق حکومت کی حامی فورسز کو پیش قدمی سے روکے۔ شامی فورسز ملک کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھرپور روسی فضائی مدد دستیاب ہے۔

اسی تناظر میں قریب ایک ملین افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ شام میں گزشتہ نو برسوں سے جاری خانہ جنگی میں کسی ایک مقام سے لوگوں کے بے گھر ہونے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق اس موضوع پر ایردوآن نے روسی صدر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ پوٹن نے اس گفت گو میں ایردوآن سے ادلب میں جہادیوں کے جارحانہ عزائم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

ترک صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ شام میں قیام امن کے لیے سن 2018 میں روسی شہر سوچی میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں