وزیر اعظم موراویتسکی

پولینڈ اپنے نظام انصاف میں اصلاحات جاری رکھے گا، وزیر اعظم موراویتسکی

وارسا (عکس آن لائن) پولینڈ کے وزیر اعظم موراویتسکی نے کہا ہے کہ ملکی نظام عدل میں شروع کردہ اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس عمل کے دوران یورپی یونین کے موقف پر بھی غور کیا جائے گا۔

موراویتسکی کے مطابق پولستانی نظام انصاف میں شدید نوعیت کی تبدیلیاں بہت ضروری ہیں، تا کہ ملکی عدالتیں انصاف کی فوری فراہمی کے قابل ہو سکیں۔ یورپی یونین کو پولینڈ کے عدالتی نظام میں لائی جانے والی حالیہ تبدیلیوں پر گہری تشویش ہے اور وہ اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں