فواد چودھری

پولیس پرتشدد، جلا وگھیرا کیس، فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں خارج

لاہور (عکس آن لائن ) پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلا گھیرا کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کی ریلی کے وقت پولیس تشدد، اقدام قتل اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں عدم پر پیروی پر خارج کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اور اعجاز چودھری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں رہنماں کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں