پولیس سرکل چونیاں

پولیس سرکل چونیاں میں چارکروڑروپے سے زائد کی ڈکیتیاں،سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن)سرکل بھر میں ڈاکوبے لگام،پولیس سرکل چونیاں میں چارکروڑروپے سے زائد کی ڈکیتیوں کاسی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود نہ ہی ڈاکو پکڑے گئے، نہ ہی ریکوری ہوسکی اور کوئی سراغ بھی نہ ملا۔ سرکل بھر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوچارکروڑ روپے سے زائد زیوارت اور دیگر قیمتی اشیاءگن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار۔ تاحال ڈاکوﺅں کا کلیئرسی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس پکڑنے میں بری طرح ناکام۔

موضع گلانوالہ میں حیات ڈوگر کے گھر سے آٹھ ڈاکو اڑھائی کروڑ روپے نقدی، زیوارت۔ کینٹ روڈ پر شفیق الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ کے گھر سے پینتس تولہ طلائی زیوارت، پانچ لاکھ روپے نقدی، موضع گجن سنگھ کے رہائشی محمدصدیق کے گھر سے پانچ لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات، مقامی موبائل فرنچائز سے لاکھوں روپے نقدی، ایک بندوق پمپ ایکشن، خالد مارکیٹ کے طیب مشتاق کی دوکان سے موبائل فون، نجی شوگر ملز کے قریب ڈاکوﺅں نے دوموٹرسائیکلوں سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پرفائرنگ کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، حجرہ روڈ پر واقع برانڈشوشاپ کے مالک خلیل احمد سے پچاس ہزار روپے نقدی ، جوتے اور دیگر قیمتی اشیاء، چونگی نمبر1مستقیم کریانہ سٹور سے نامعلوم چور تالے توڑ کر اسی ہزارروپے نقدی اور دیگر اشیاءچوری کرکے فرارہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود پولیس ڈاکوﺅں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ان ڈکیتیوں کے مدعی تھانوں کے چکرلگالگا کر تھک ہارچکے ہیں۔ پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا دھندہ بھی عروج پر ہے۔ ان ڈکیتیوں کے علاوہ شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز، روڈ رابری، بھتہ خوری، نوسربازی، چوری، ڈکیتی اور راہزنی میں بھی بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ سرکل چونیاں جرائم پیشہ افراد کے لئے سونے کی چڑیا بن چکا ہے۔ متاثرین کے مطابق کہ وہ بارہا ڈی ایس پی چونیاں اور مقامی پولیس کو شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج، ملزمان کے شناختی کارڈ تک مہیا کرکے ان کے گھروں کی نشاندہی کرچکے ہیں مگر پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی ہے اور کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔

اگر بالا حکام سرکل تھانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کریں اور خفیہ انکوائری کروائیں تو علم ہوجائے گا کہ کون کون سے ریکارڈ یافتہ لوگ ٹاﺅٹوں کی شکل میں تھانوں میں موجودرہتے ہیں اور ان سے بڑے بڑے انکشافات متوقع ہیں۔ جبکہ ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی سب کچھ علم ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار اداکررہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کے راہنماﺅں نے آئی جی پنجاب، آرپی او شیخوپورہ سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں