منشیات فروشوں

پولیس تھانہ ساہی وال کی منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کاروائی

ساہی وال(نما ئند ہ عکس آن لائن)پولیس تھانہ ساہی وال کی منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کاروائی 2200گرام افیون اور 50 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہو ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ساہی وال صاحب خان۔سب انسپکٹر آصف سلطان منگلہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کوٹ چوغطہ کے بد نام زمانہ منشیات فروش عیسی خان کے قبضہ سے 2200گرام افےون برآمد کر لی جبکہ شراب فروش احسان مسلم شیخ سے 50 لیٹر شراب برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں