فخر زمان

پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے،پی ایس ایل چھ جیتنا ہے، فخر زمان

لاہور (عکس آن لائن)لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے، گزشتہ برس فائنل کھیل کر امید جاگی ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں۔فخر زمان زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سوفیصد کارکردگی کیساتھ پی ایس ایل جیتنے کیلئے بڑی محنت کی ہے، گزشتہ برس آغاز اچھا نہیں تھا تاہم مجموعی کارکردگی اچھی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے محنت کی ہے، میں نے اپنی ٹیکنیک اور مہارت کو بہتر بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ میں نے انفرادی ٹرینر کے ساتھ فٹنس پر محنت کی ہے، فینز کو اچھے رزلٹ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں