چیئرمین سینیٹ

پوری سیاسی قیادت مل کر کرونا کی وبا کے خلاف لڑے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پوری سیاسی قیادت مل کر اس وبا کے خلاف لڑے گی،

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات کرنا ہے،پوری قوم کو متحد ہو کر اس وبا سے جنگ لڑنی ہے۔

ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملاقات میں کرونا وائرس سے بچاﺅاور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کو سراہا اور کہا کہ پوری سیاسی قیادت مل کر اس وبا کے خلاف لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ سینٹ بھی اپنے نام جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دے گی۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات کرنا ہے،پوری قوم کو متحد ہو کر اس وبا سے جنگ لڑنی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ کرونا وائرس سے معاشی طور پر چیلینجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانی ہوگی،اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے نام آتے ہی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی جائے گی،

پارلیمانی کمیٹی اپنی سفارشات اور تجاویز حکومت کو دے گی۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ کمیٹی کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی نظر رکھے گی،کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے،شہری، اراکین پارلیمنٹ ، ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں