اسپیکر قومی اسمبلی

پوری دنیا کووڈ 19 کی لپیٹ میں ہے، ای سی او ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتے ہیں ، اسد قیصر

اسلام آ باد (عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے، ای سی او کے تمام ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتے ہیں ،ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے،اس وقت دنیا میں تیزی آرہی ہیں غیر ریاستی عناصر کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے، ریاستوں کا انفرادی کردار کم ہو رہا ہے، عالمی سیاست میں علاقائی تعاون بڑھ رہا ہے، ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے موثر اجتماعی کردار سے عالمی سیاست میں اپنا مقام پیدا کریں اور علاقائی ترقی پر توجہ دیں۔

منگل کو اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پوری پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہماری دعوت پر پاکستان آنے پر شکرگزار ہوں،پوری دنیا اس وقت کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے،عالمی وباءکی اس خطرناک لہر میں ای سی او کے پارلیمانی سربراہان آج اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ای سی او کے تمام ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتے ہیں۔ ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے 2013 میں پیکو کے ممالک اسلام آباد تشریف لائے تھے،دوسری جنرل اسمبلی کی صدارت سونپنے پر PAECO ممبران کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا پیکو کانفرنس میں شریک اسپیکرز کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا،ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے،اس وقت دنیا میں تیزی آرہی ہیں غیر ریاستی عناصر کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ریاستوں کا انفرادی کردار کم ہو رہا ہے، عالمی سیاست میں علاقائی تعاون بڑھ رہا ہے، ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے موثر اجتماعی کردار سے عالمی سیاست میں اپنا مقام پیدا کریں اور علاقائی ترقی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے ایشیاءدنیا کا 60حصہ پیدا کرتا تھا جو اب سکڑتا چلا گیا ہے۔ ہمارے ممالک کا جغرافیہ محل وقوع بہت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں