چینی وزارت خارجہ 

پورٹ کرینز کے ذریعے ڈیٹا جمع کرنے کا بیان مضحکہ خیز ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، کچھ امریکی شخصیات کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ کرینیں امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے ممکنہ خطرہ ہیں۔اس حوالے سے جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بیان بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے کہ چین ڈیٹا جمع کرنے کے لئے بندرگاہ کی کرین کو ریموٹلی کنٹرول کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کو یوں بطور آلہ اور ہتھیار بنانے سے عالمی سپلائی چین کے خطرات میں اضافہ ہوگا اور اس کا نقصان دنیا سمیت امریکہ کو خود بھی ہوگا ۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا سنجیدگی سے احترام کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں کو منصفانہ اور غیر امتیاز ی ماحول فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کی حفاظت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں