اسد عمر

پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی، اسد عمر

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان کی اقلیت نے کل ایک غیر آئینی قرار داد پاس کی، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی، جمعہ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کا فیصلہ بالکل واضح ہے، کل سب نے آئین کے منافی تقاریر کیں، کل پارلیمان کی اقلیت نے فیصلہ کیا، جو قرار داد پاس ہوئی اس کی جگہ ردی کی ٹوکری میں ہے، 342کے ہاس کے اندر 42لوگوں کے دستخط ہیں،

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ عمران خان سے ڈرتے تھے، اب قوم سے ڈر رہے ہیں، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی، فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور یہ حق عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم فیصلہ قبول نہیں کرتے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 45فیصد ہے،دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پر امن شہریوں پر دہشت گردی کے مقدمات کر رہے ہیں، حکمرانوں نے خود کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے،

اسلم اقبال نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ظلم کی کالی رات ختم ہونے والی ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے انہیں شرم آنی چاہئے،غریب کے لئے اس ملک میں اور قانون ہے امیر کے لئے الگ ہے،انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پیشیاں کاٹ رہے ہیں اور ایک امیر آدمی 50روپے کے اشٹام پر لندن جا کر بیٹھا ہے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، سارا گند عمران خان نے ایک جگہ پر اکٹھا کر دیا ہے، 14 مئی کو پاکستان سے اس سارے گند کا خاتمہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں