روس

پوتین کو حماس سے تشبیہ دینے کا بائیڈن کا بیان ناقابل قبول ہے، روس

ماسکو(عکس آن لائن)روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات جن میں انھوں نے روسی صدر پوٹین کا حماس تحریک سے موازنہ کیا تھا ناقابل قبول ہیں۔ہفتہ کو کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اب ایک خطرناک لمحہ پیش آنے کا امکان ہے۔

وہ یہ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں متوقع زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد روسی شہریوں کو درپیش خطرات میں تیزی سے اضافہ ہوجائے۔پیسکوف نے کہا کہ ایک ذمہ دار سربراہ مملکت کے لیے اس طرح کی بیان بازی نامناسب ہے۔ یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ ہم روسی فیڈریشن اور اپنے صدر کی طرف اس طرح کے لہجے کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں