گوجرخان(نمائندہ عکس)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی گوجرخان کیمپس کے لئے دو ارب روپے منظور ہو چکے ہیں جو کہ اے ڈی پی میں آگئے ہیں میرا دیرینہ خواب تھا کہ یہاں کے بچوں اور بچیوں کے لیے ایک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو اللّٰہ پاک کی مہربانی سے پورا ہو رہا ہے اور ہمیں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس مل گیا ہے پنجاب یونیورسٹی ایک قدیمی درسگاہ ہے اور اس کی ڈگری کی پورے پاکستان میں ویلیو ہے میری کوشش ہے کہ فوری طور پر کسی کرائے کی جگہ لے کر یونیورسٹی کی کلاسز شروع ہو جائیں بعد میں یونیورسٹی بننا شروع ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مستقبل میں تحصیل گوجر خان کو مزید کوئی میگا پروجیکٹ دینے کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا دو سو بیڈ کا ایک ہسپتال ماں اور بچے کے لئے بنانا چاہتا ہوں ٹراما سنٹر پر بھی کام شروع ہو چکا ہے
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ہے کہ کھیلوں کے لیے ایک اسٹیڈیم موجود ہے لیکن میری کوشش ہو گی کہ شرقی اور عربی علاقوں میں بھی ایک ایک کھیلوں کے لیے اسٹیڈیم بنواؤں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال جس میں تحریکِ انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے متعلق کئے گئے سوال پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن میں سمجھتا ہو کہ عمران خان کی جماعت اور اتحادی بھی کہتے ہیں کہ ہم اسمبلیاں نہی توڑنا چاہتے لیکن ہم ہر قسم کے حالات اور چوبیس گھنٹے تیار رہنے والے لوگ ہیں