پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے آن لائن داخلوں کا شیڈو ل جاری

لاہور(عکس آن لائن )پنجاب یونیورسٹی کے ایم اے،ایم ایس سی، بی کام، ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس اور لاء کے سالانہ امتحان 2020ء کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

شیڈول کے مطابق ریگولر طلباء و طالبات کے داخلے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے تحت جمع ہو رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کیلئے بھی آن لائن ایڈمیشن پورٹل بنا دی گئی ہے ۔ ترجما ن کے مطابق پرائیویٹ اور لیٹ کالج طلباؤ طالبات اپنے داخلہ فارم پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر www.pu.edu.pkپر موجود آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں