پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کا132واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کا132واںجلسہ عطائے اسناد کل ( ہفتہ ) 20جنوری کو فیصل آڈیٹوریم میں ہوگا جس میں انڈر گرایجوئیٹ ، ایم اے، ایم ایس سی, ایم فل اور پی ایچ ڈی کے2022 ء میں کامیاب ہونے والے تمام شعبہ جات کے طلبائو طالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد دی جائیں گی۔

جبکہ فُل ڈریس ریہرسل بروز جمعہ آج صبح 8بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جس میںطلبائو طالبات کی شمولیت لازمی ہے ۔ اس سلسلے میں قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پررجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کو یونیورسٹی کے 132ویں جلسئہ عطائے اسناد کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ قائمقام وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی نے عہدیداران کوجلسئہ عطائے اسناد کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں