پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عوام کے لئے مفت آن لائن کورسز کا آغاز کر دیا

لاہور( عکس آن لائن )پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عوام کیلئے مفت آن لائن کورسز کا آغاز کر دیا۔یہ کورسز وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی ہدایت پر لاک ڈاون کے باعث گھروں میں پاکستانی عوام کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے مفت آن لائن کورسز اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انچارج ڈاکٹر عارف بٹ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کمپیوٹر سسٹم ، نیٹ ورکنگ اور پروگرامنگ سے متعلق مفت کورسز آن لائن کر دئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ویب ڈویلپمنٹ اور دیگر عام فہم کورسز بھی آن لائن کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی یو سی آئی ٹی کی ویب سائٹ پر متعلقہ لوگ کورسز ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ عوام کو گھروں میں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے فری آن لائن کورسز اور ہم نصابی مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں