پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے حافظ محمد الطاف ولد مراد علی کوعربی کے مضمون میں’التفسیر المحمدی و مباحثہ اللغویة (دراستہ تحلیلیة نقدیة) ‘ کے موضوع پر،سجاد علی گل ولد مظفر علی گل کوسپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے مضمون میں ‘کرکٹرز کی دائمی اور شدید ٹخنوں کی موچ کی بحالی بذریعہ ایکواہیڈ وے اور مکسڈ بیگ (AHM)ماڈلز’ کے موضوع پر،نور العین دختر رانا ارشد کوبائیولوجیکل سائنسز (مالیکیولر بائیولوجی) کے مضمون

میں ‘مخصوص بو نے پن کی وجوہات میں ملوث جینوں کی شناخت’ کے موضوع پر،محمد شکیل ولد محمد اسماعیل کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پتھالوجی )کے مضمون میں ‘بروکلی کے بعد ازبرداشت معیار پر اثرانداز ہونے والے قبل ازبرداشت عوامل کی درجہ بندی ‘ کے موضوع پر اورعالیہ صادق دخترصادق علی کوایجوکیشن کے مضمون میں ‘لاہور ڈویژن میں کالج سطح پر معیاری تعلیم اور اساتذہ و طلبہ کے اطمینان کا مطالعہ’ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں