پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے زہرہ اشتیاق پال دختر اشتیاق احمد پال کوایڈمنسٹریٹیو سائنسز(مینجمنٹ) کے مضمون میں ان کے’پاکستان سول سروس میں بلحاظ سیاق و سباق کارکردگی پر افرادی قوت میں امتزاج کا اثر ‘ کے موضوع پر،زینب جاوید دختر محمد جاوید کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے’زیادہ وزن والی نوجوان عورتوں کی خوشحالی پر ٹی وی دیکھنے کے اثرات ‘ کے موضوع پراور عائزہ شوکت دختر شوکت علی کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’پاکستان میں سرکاری بنیادی ڈھانچے کی تقسیم کی سیاسی معیشت’ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں