پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی میں ‘دین اسلام ایک مکمل نظام حیات’ کی تقریب رونمائی جمعرات کو ہوگی

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی میں انجینئر محمد اکرم شیخ کی تصنیف ‘دین اسلام ایک مکمل نظام حیات ‘کی تقریب رونمائی جمعرات کو صبح 11بجے الرازی ہال میں ہوگی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیازاحمداختر،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر،

سینئر صحافی الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمان شامی ، حفیظ اللہ خان نیازی ، نیشنل بینک آف پاکستان سے خواجہ احسن الٰہی،پروفیسر ایمریطس پروفیسر ڈاکٹر محمد خواجہ زکریا، ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی ، صدر شعبہ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر ممتازانور چوہدری اور ادارہ علوم ابلاغیات سے پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ رحمان شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں