پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سینٹر ایف ایم 104.6 کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سینٹر ایف ایم 104.6 کے زیر اہتمام ”فروغ امن میں ریڈیو کا کردار”کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا محمد اکرام برکت، ڈائریکٹر سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ بروڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فائزہ لطیف، ریڈیو کورڈینیٹر ڈاکٹر اکرم سومرو، پروگرام مینیجر ایف ایم 104.6محمد ارشاد چوہدری، ریسورس پرسن وجیہا عارف اور آڈیو ایڈیٹر مسعود ملہی سمیت استاتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پیمرا اکرام برکت نے کہا کہ جنگیں اصل میں لوگوں کے اذہان میں ہوتی ہیں، ریڈیو ان تنازعات کو حل کرتا ہے۔ پاکستان میں محض 18 فیصد لوگوں کے پاس ریڈیو ہے۔ہم نے تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کیمپسس کو ریڈیو لائسنس دیے۔ انہوں کہا کہ جامعات کو کیمپس ریڈیو کا استعمال طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لیے کرنا چاہئے،میڈیا پر اچھے مواد کے لیے تحقیق کو فروغ دینا چاہئیے۔

مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثر ریڈیو کے منفی کردار کے بارے میں بات کی جاتی ہے جبکہ دیگر ممالک میں مثبت کردار پر بھی بات ہوتی ہے۔ ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا ریڈیو ایک تعلیمی پلیٹ فارم ہے ریڈیو سے میڈیا کے بڑے نام پیدا ہوئے ہیں۔اسکے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے پیمرا کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ڈاکٹر لبنی ظہیر نے کہا ریڈیو کا استعمال منفی سرگرمیوں میں بھی ہوا ہے پیمرا کو اس پر کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں