پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی :ایم اے /ایم ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے فارسی، فلسفہ، پنجابی، ایم ایس سی فزکس اور زولوجی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2023ء ، ایم اے انگلش، اکنامکس، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس پارٹ ون سالانہ امتحان 2023ء اور ایم اے ایجوکیشن جنرل، کشمیریات،

ایم ایس سی سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور شماریات پارٹ ٹوسالانہ امتحان 2023ء اور ایم کام پارٹ ٹو(ساڑھے تین سالہ پروگرام) سالانہ امتحان 2023ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں