پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی اور انریچرز انویسٹمنٹ گروپ کے درمیان معاہدہ

لاہور ( عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر اوراینریچرز انویسٹمنٹ گروپ کے درمیان باہمی اشتراک کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

اس سلسلے میں خصوصی تقریب وائس چانسلر کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میںڈائریکٹرپنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد اور چیئرمین اینرچرز انویسٹمنٹ گروپ سید عبداللہ بخاری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودو دیگر نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے طلباء کے تعلیمی تجربات کو تقویت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔ دونوں ادارے اکیڈیمیہ اور صنعت کے درمیان دوریاں کم کرنے، طلباء کی عملی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے، مالیاتی مارکیٹس اور باہمی فوائد کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہمیشہ تمام شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو سے صنعت اور تعلیمی اداروں میں پل کا کردار ادا کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی سے مارکیٹ کی ضروریات پر مبنی پیشہ ور افراد فراہم کر سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں