پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی، جیانگ شی یونیورسٹی کے درمیان 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

لاہور (عکس آن لائن )پنجاب یونیورسٹی کے 9 سینئر پروفیسرز، ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان پر مشتمل وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں چین کی جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔

چین کی جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک میٹنگ ہوئی اورباہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کے لیے مفاہمت کی8 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔پنجاب یونیورسٹی کے وفد نے علمی اور تحقیقی تعاون کے مواقع تلاش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات اور لائبریری کا دورہ کیا۔ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے مشاورتی بورڈ نے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکز کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مجموعی طور پر، اس ملاقات نے دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر کام کیا، جس نے مستقبل میں فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے، مشترکہ سائنسی تحقیق، تعاون پر مبنی تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کی راہ ہموار کی۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے چیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورہ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طلباء کے بہترین مستقبل اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوطی کی طرف لے جاتے ہوئے مل کر کام کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے چین میں جامعات کے ساتھ کی گئی مفاہمتی یاداشتوں سے ہمارے اساتذہ و طلباء جلد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے تعلیمی سفر میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے روز اول سے کوشاں ہیں اور اس پر آئندہ بھی کام جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں