کورونا وائرس

پنجاب کے 830 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون

لاہور ( عکس آن لائن) پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے830 مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق830مقامات میں 1416 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 3ہزار332افراد رہائش پذیر ہیں۔ لاہور کے 435 مقامات سیل کیے گئے ہیں۔ بہاولپور37، بھکر35 اور چینوٹ کے7 مقام مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کے تحت سیل کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان17، فیصل آباد34، گوجرانوالہ14، گجرات29، جہلم8، قصور3، ملتان44، روالپنڈی47، ساہیوال 16 اورسرگودھا کے 24 مقامات سیل کیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہورمیں116، راولپنڈی37، وہاڑی5، بہاولپور33، بھکر2، خوشاب4، ملتان31، سرگودھا10، مظفرگڑھ5، سیلاکوٹ2، گوجرانوالہ2، اٹک5، خانیوال3، ٹوبہ 7، فیصل آباد7، ساہیوال 2، حافظہ آباد2 اور ڈیرہ غازی خان میں 6کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چنیوٹ، ننکانہ، قصوراور رحیم یارخان میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔ پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعدادایک لاکھ 4ہزار554ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 365 اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں