عثمان بزدار

پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانا میرامشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا وائرس کے خلاف انتظامات پر اظہار اطمینان

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانا میرامشن ہے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا، فضائی دورے کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بند مارکیٹوں اورکمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانا ان کا مشن ہے.

کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے اس لئے مختلف شہروں کے دورے کرکے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لے رہا ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی صحت اور جان کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں عوام گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کا پھیلاو کم سے کم ہوگا،

ہم کورونا وائرس کی وبا کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس، پاک فوج اور رینجرز لاک ڈاون میں مثالی کردارادا کررہے ہیں جبکہ حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کرنے پر لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں