شعیب دستگیر

پنجاب کے تمام ڈی آئی جیز،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب حکومت نے ڈی آئی جیز،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی نئی تعیناتیوں کے لیے فہرستیں تیار کر لی ہیں۔۔۔۔آئی جی پنجاب، شعیب دستگیر اور چیف سیکرٹری پنجاب، میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے درمیان مشاورت مکمل۔۔۔ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب کے دور اقتدار میں تعینات ھونے والے تمام ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو تعینات کرنے فیصلہ کیا گیا ھے،

تبدیلی کی وجہ مطلوبہ نتائج کا نا ملنا ھے نئی تعیناتیوں کے لیے ایسے افسران کا انتخاب کیا جا رھا ھے جو کافی عرصہ سے آئی جی آفس میں تعینات ھیں زمہ دار ذرائع کے مطابق موجودہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے دور میں تعینات ھونے والے افسران کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیان دو دور مکمل ھو چکے ھیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اس متوقع تبدیلی سے مکمل لا علم رکھا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں