پولیو قطرے

پنجاب کے تمام داخلی راستوں،ریلوے اسٹیشنز پر کیمرے لگا کر بچوں کی آمداور پولیو قطرے پلانے کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن )سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپولیو کی تشویشناک صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے پولیو جیسے مرض پر قابو پانے کیلئے جامع پلان تیارکر لیا ہے۔پنجاب آنے والے تمام راستوں پر قطرے پلانے والی خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے تمام داخلی راستوں پر کیمرے لگا کر بچوں کی آمداور قطرے پلانے کی مانیٹرنگ ہوں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریلوے اسٹیشنز پر 10 اضافی مانیٹرنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے سیوریج پانی کے 196 نمونوں میں سے83 میں وائرس پایا گیا۔جن علاقوں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس پایا گیا، ان علاقوں کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں شامل علاقوں میں ہر بچے کویقینی طور پر قطرے پلانے کے لیے اضافی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ سال 2019 میں پنجاب میں پولیو کے پانچ کیسسز سامنے آئے ہیں۔ایک کیس رواں سال جنوری ،2 اپریل اور2 جون میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں