علی زیدی

پنجاب کے بعد اب کراچی کی باری ہے، علی زیدی

کراچی (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور اب کراچی کی باری ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 24 جولائی کو بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی جیتے گی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سارے چور ایک طرف اور عمران خان دوسری طرف تھے اور رجیم چینج کے تحت آنے والی امپورٹڈ حکومت نے سب تباہ کردیا ہے اور نہ انکے پاس کوئی طویل المدت پلاننگ تھی لیکن قوم اب بےوقوف نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر ہم سے رابطے میں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتا کہ حکومت کب تک رہے گی۔ علی زیدی نے کہا کہ 246 میں سے 241 یوسیز میں پی ٹی آئی کا پینل موجود ہے، کراچی کےعوام سے گزارش ہے پی ٹی آئی کے پینل کو ووٹ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کو کراچی کےعوام گھروں سے باہرنکلیں اور چھ بھی ہو عوام ضرور ووٹ کاسٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ کے پاس امیدوار ہی پورے نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ الیکشن مخر کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کیونکہ جن کے پاس امیدوار پورے نہیں ہیں وہ الیکشن کیسے جیتیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے پانی گھر گھر پہنچانے کا وعدہ پورا کردکھایا ہے ۔ علی زیدی نے کہا کہ بارشیں دنیا بھر میں رحمت ہوتی ہیں لیکن یہاں پر زحمت بن جاتی ہین اور نشیبی علاقوں کا حال تو سب کے سامنے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں