ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب میں 35سال والوں کی واک ان ویکسی نیشن آج سے شروع ہوگی

لاہور( عکس آن لائن)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج سے 35سال عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن بھی شروع ہوجائے گی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کووزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کوروناکی صورتحال، ویکسی نیشن اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کاجائزہ لیا گیا،

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے،کسی سینٹر پر ویکسین کی کمی نہیں،وزیر صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 49ہزار افرادکو ویکسین لگائی گئی اوراتوار سے 35برس سے زائد عمرکے لوگوں کی واک ان ویکسی نیشن بھی شروع ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں