محسن نقوی

پنجاب میں 110 ترقیاتی منصوبے 10جنوری تک مکمل ہوجائیں گے،محسن نقوی

لاہور (عکس آن لائن) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 110ترقیاتی منصوبے 10جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔ محسن نقوی کی انٹرپرینیورز آرگنائزیشن لاہور چیپٹر کے وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران انٹرپرینیورز آرگنائزیشن لاہور چیپٹر نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو تجاویز دیں۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے انٹرپرینیورز آرگنائزیشن ارکان کو گلوبل ویلیج مال میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انٹرپرینیور نے بھی وزیر اعلی پنجاب کو انڈسٹریل سٹیٹس میں آسان شرائط پر اراضی دینے کی تجویز کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے 36 محکموں کے این او سیز ایک ہی چھت تلے جاری ہوں گے، چیمبرز آف کامرس کے صدور کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے بورڈز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کا 600 ارب کا گردشی قرضہ اتار دیا ہے، سمگلنگ رکنے سے ڈالر اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں