گرمیوں

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیان جون کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونگی

اسلام آباد(عکس آن لائن)پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے جون کے تیسرے ہفتے سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ بچوں کو دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے تاہم والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کا احساس ہے ، بچوں کو امتحانات دینے دیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ کرنا غلط ہے،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگست میں نئی کلاسز شروع ہوں گی، امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے اور معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں