پنجاب

پنجاب میں لاک ڈائون مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز زیر غور ،فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب میں لاک ڈائون مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے ،لاک ڈائون مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کی جانب سے دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں محکموںنے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ لاک ڈائون بڑھانے سے کورونا وباء کی صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے ۔ پنجاب میں لاک ڈائون مزید بڑھایا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں