پنجاب میں حکومت سازی

پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، عمران خان نے پارٹی قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے، خصوصی کمیٹی تشکیل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کا معاملے کے لئے پارٹی قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ اسد عمر مقرر کیے گئے ہیں

جبکہ شفقت محمود ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، سبطین خان ، میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے معاملات کا ٹاسک خصوصی کمیٹی کے سپرد کیا ہے۔ اسکے علاوہ کمیٹی وزیراعلی پنجاب کے لئے پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویزالہی کے انتخاب کے معاملات دیکھے گی جبکہ پنجاب کے ارکان اسمبلی سے رابطے اوردیگرانتخابی عمل کے معاملات کودیکھے گی۔ دوسری جانب پنجاب میں پارٹی رہنماوں، ارکان اسمبلی، کارکنوں کے خلاف مقدمات کے معاملات پر بھی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ حکومت پنجاب کی جانب سے درج مقدمات کے لئے قانونی پلیٹ فارمز سے رجوع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں