بغیر ماسک

پنجاب میں بغیر ماسک گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والوں پر چالان کا سلسلہ جاری

لاہور(عکس آن لائن ) صوبہ پنجاب میں بغیر ماسک کے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والوں پر چالان کا سلسلہ جاری ، صوبے میں ایک ہی روز میں بغیرماسک ڈرائیونگ پر مزید2792گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر27پبلک سروس وہیکلز بھی بند ہوئے۔

کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر4لاکھ27 ہزارگاڑیوں کے چالان کیے جاچکے ہیں۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر80 مقدمات بھی درج ہوئے۔ سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر3682پبلک سروس وہیکلز بند کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2لاکھ90ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ بھی جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں