لاہور(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کی حقیقی نمائندہ آواز ہے،پنجاب میں اگر کوئی مزاحمتی کردار ادا کررہا ہے تو وہ صرف بلاول بھٹو کی شخصیت ہے،کیا وقت آگیا کہ عمران خان شیخ رشید اور فیاض چوہان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزرا کو معلوم ہے کہ عمران خان بدزبانی کرنے والوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔حکومتی وزرا محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے بدزبانی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔پنجاب کی روایتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی رچی بسی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی اور پنجاب جسم اور اس کی روح کی طرح ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں نے پنجاب کے ووٹ بینک کو ہمیشہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا۔