وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پنجاب میں اتوار سے یومیہ چھ ہزارکورونا ٹیسٹ ہوں گے، عثمان بزدار

لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کٹس کی کمی نہیں۔ صوبائی حکومت کل اتوار سے چھ ہزار یومیہ ٹیسٹ کرنے کی اہل ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاروباری مراکز کھولنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں کل سے یومیہ چھ ہزار ٹیسٹ ہوں گے۔کرونا تشخیصی کٹس کی کمی میں کوئی صداقت نہیں۔ قرنطینہ سینٹر کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

اٹھائیس لاکھ خاندانوں میں احساس امداد پیکیج کے ذریعے رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔کاروبار کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں۔وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت ضرورت مندوں کو تین ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں